15 اکتوبر، 2024، 8:12 PM

اقوام متحدہ کی امن فوج پر اسرائیل کے حملے کی مذمت کرتے ہیں، چین

اقوام متحدہ کی امن فوج پر اسرائیل کے حملے کی مذمت کرتے ہیں، چین

چین کی وزارت دفاع نے UNIFIL ہیڈ کوارٹر پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شنہوا نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ چین کی وزارت دفاع نے یونیفل کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنانے کے صیہونی حکومت کے اقدام کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

چین کی وزارت دفاع کے ترجمان "وو کیان" نے کہا کہ چین اقوام متحدہ کی امن فوج پر صیہونی حکومت کے حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کرتا ہے۔

چین کی وزارت دفاع کے ترجمان نے زور دے کر کہا کہ بیجنگ اقوام متحدہ کی امن فوج پر کسی بھی حملے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

کیان نے مزید کہا کہ لبنان میں چینی امن دستے محفوظ ہیں اور ان کی حفاظت کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے تاکید کی کہ ہمیں اس واقعے کی مکمل تحقیقات کی ضرورت ہے اور ہم قصورواروں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں اور متعلقہ فریقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس طرح کے واقعے کو دوبارہ ہونے سے روکنے کے لیے حقیقی اقدامات کریں۔

News ID 1927439

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha